پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب 9اگست کو قذافی سٹیڈیم میں ہوگا

datetime 1  اگست‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب 9 اگست کو لاہور میں ہوگا اور اسی دن پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس نئے چیئرمین کی صدارت میں ہوگا۔اس اجلاس میں چیئرمین سمیت بورڈ آف گورنرز کے اراکین 3سالہ مدت کے لئے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گے جبکہ شہریار خان تین سالہ معیاد پوری کرنے کے بعد چھ اگست کو اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔پی سی بی کے ذمیدار ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی بننے کیلئے ابھی تک

نجم سیٹھی مضبوط امیدوار ہیں جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے نامزد ہونے والے عارف اعجاز چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں۔الیکشن کمشنر جسٹس (ر)سید افضال حیدر کی نگرانی میں نئے انتخابات ہوں گے۔ نئے بورڈ آف گورنرز میں نجم سیٹھی اور عارف اعجاز کے علاوہ چار ڈپارٹمنٹس کے نمائندے منصور مسعود خان(یو بی ایل)، لیفٹنینٹ جنرل مزمل حسین (واپڈا)اور سوئی سدرن کے کرنل شعیب شامل ہیں ۔حبیب بینک نے ابھی تک اپنے نمائندے کی نامزدگی نہیں کی ہے۔ چار ریجن کے نمائندے بھی اگلے تین سال کے لئے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہوں گے۔ ان میں لاہور ریجن کے صدر خواجہ ندیم ، کوئٹہ ریجن کے صدر مراد علی اور سیالکوٹ ریجن کے نعمان بٹ شامل ہیں۔فاٹا ریجن کے انتخابات ہونا ابھی باقی ہیں۔ جمعے کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی آخری میٹنگ چیئرمین شہریار خان کی سربراہی میں ہوئی تھی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…