لاہور(آئی این پی)ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پی سی بی اور پنجاب حکومت کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد سے متعلق حتمی فیصلہ رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے بارہ ستمبر کی تاریخ شیڈول ہے تاہم بی سی بی کو پنجاب حکومت کی جانب سے گرین سگنل کا انتظار ہے۔ دو ہفتے قبل وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے
چئیرمین نجم سیٹھی کے درمیان دورے کے حوالے سے ملاقات ہوئی تھی جس میں طے پایا کہ اس ہفتے سے پی سی بی اور حکومت پنجاب میٹنگز کا آغاز کرے گی۔اس سلسلے میں پہلی میٹنگ گزشتہ روز سول سیکریٹریٹ میں ہوئی۔ جس میں ہوم سیکریٹری اعظم سلمان پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی، سی او او سبحان احمد اورسیکیورٹی اینڈ ویجیلنس کے سربراہ کرنل اعظم سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔