ایمسٹرڈیم (آن لائن)یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ ہالینڈ، انگلینڈ، آسٹریا اور ڈنمارک کی ٹیمیں کے یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ جرمنی، سپین اور فرانس کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017 کے سیمی فائنلز 3 اگست کو کھیلے جائینگے۔چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا
جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ آسٹریا اور ڈنمارک کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ ہالینڈ میں جاری یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017 میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ہالینڈ نے سویڈن کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں ڈنمارک نے جرمنی کی ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، تیسرے کوارٹر فائنل میچ آسٹریا کی ٹیم نے ہسپانوی ٹیم کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔چیمپئن شپ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے فرانس کی ٹیم کو 1-0 گول سے ہرا کر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یوئیفا ویمنز یورو فٹ بال چیمپئن شپ 2017 کے سیمی فائنلز 3 اگست کو کھیلے جائینگے۔ چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں ہالینڈ کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ آسٹریا اور ڈنمارک کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ 6 اگست کو کھیلا جائیگا۔