ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بنگلہ دیشی ٹیم کے سابق کپتان خالد محمود کی حالت غیر ، آئی سی یو میں داخل

datetime 31  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(آن لائن)بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ ٹیم منیجر اور بورڈ ڈائریکٹر خالد محمود نازک حالت میں مقامی ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق خالدمحمود کی فیملی کے ایک رکن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ انہیں سنگاپور منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس کا انتظام کررہا ہے جو انہیں ایئر پورٹ لیکر جائے گی۔46سالہ خالد محمود کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں ڈھاکہ کے مقامی ہسپتال لے جایا گیا ،

حالت ناز ک ہونے پر انہیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا جہاں اتوار کی شام وہ کومے میں چلے گئے۔خالد محمود بنگلہ دیش کے تیسرے کپتان تھے جنہوں نے 2003میں 9ٹیسٹ اور15ون ڈے میچز میں بنگال ٹائیگرز کی قیادت کی ، انہوں نے 77ون ڈے میچز میں 67وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 991رنز بھی سکور کیے جبکہ 12ٹیسٹ میچز میں 13وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 266رنز بھی بنائے ،2006 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کوچنگ اور ایڈمنسٹریشن کے شعبے سے وابستہ ہوگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…