کراچی(آئی این پی)سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم اب تک نہیں ملی۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے پر اب بھی پذیرائی ہورہی ہے، البتہ وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ رقم کے حوالے سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، اگر مل گئی تو وعدے کے مطابق اسے کسی فلاحی ادارے میں دیدوں گا۔یونس خان نے کہا کہ نجم سیٹھی کے
بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ میں اس سوال کا جواب سوچ کرنہیں آیا کہ وہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کیلیے کیسے ثابت ہونگے، البتہ میں سمجھتا ہوں کہ جو بھی چیئرمین پی سی بی بنے اسے کھیل اور کھلاڑیوں کیلیے کام کرنا چاہیے تاکہ ہماری کرکٹ آگے جائے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کرکٹ کے بعد اب مجھے دیگرکھیلوں میں شرکت کا موقع مل رہا ہے، میں ان دنوں فٹبال کھیل رہا ہوں، میرا ڈونا میرے فیورٹ کھلاڑی اور انہی کے انداز سے کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔