اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بھارتی سپوت روہت شرما کو محمد عامر کا کرارا جواب ۔۔ روہت شرما نے عامر بارے ایسا کیا کہا تھا ؟

datetime 30  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی بلے باز روہت شرما کے خیالات سے کوئی مطلب نہیں ٗانہیں اپنی رائے دینے کا پورا حق ہے اور وہ ایک غیرمعمولی بلے باز ہیں۔گزشتہ سال ایشیا کپ ٹی20 میں محمد عامر نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے روہت شرما سمیت تین بھارتی بلے بازوں کو پویلین رخصت کردیا تھا، پاکستان وہ میچ ہار گیا تھا لیکن اس میں عامر کے اسپیل کی بہت تعریف کی گئی تھی۔

جب میچ کے بعد اس بارے میں روہت شرما سے سوال کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ محمد عامر کے بارے میں بات کرنا بند کر دیں، وہ واحد باؤلر نہیں بلکہ پاکستان کے پاس دیگر پانچ باؤلرز بھی ہیں جو ایک عرصے اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔بھارتی بلے باز نے کہا تھا کہ عامر کے بارے میں بہت زیادہ بات کی جاتی ہے اور بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے حتیٰ کہ بعدض اوقات وسیم اکرم سے موازنہ شروع کردیا جاتا ہے جو غلط ہے ٗوہ ایک عام سے باؤلر ہیں تاہم محمد عامر نے اس بارے میں حال ہی میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ روہت شرما کو اپنی رائے رکھنا کا پورا حق ہے لیکن ہو سکتا ہے کہ اب ان کی رائے بدل چکی ہو۔یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں محمد عامر نے شاندار اسپیل کرتے ہوئے پورے ٹورنامنٹ میں رنز کے انبار لگانے والیک بھارتی ٹاپ آرڈر بلے بازوں شیکھر دھاون، ویرات کوہلی اور روہت شرما کو پویلین رخصت کر کے بھارتی ٹیم کی کمر توڑتے ہوئے پاکستانی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کی تھی اور عامر نے یہ بات اسی تناظر میں کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے دوسرے کی اپنے متعلق آرا سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں صرف کارکردگی پر توجہی دیتا ہوں اور ہر شخص کو یہ رائے رکھنے کا حق ہے کہ وہ کسی کو عام باؤلر سمجھے، اچھا باؤلر یا غیرمعمولی ٗمیں اس بارے میں سوچ کر پریشان نہیں ہونا چاہتاالبتہ فاسٹ باؤلر نے واضح کیا کہ وہ روہت شرما کی بہت عزت کرتے ہیں اور انہیں ہرگز ایک عام بلے باز نہیں سمجھتے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بات واضح کرتا چلوں کہ میں روہت کو عام بلے باز نہیں سمجھتا، وہ ایک غیرمعمولی بلے باز ہیں اور بھارت کیلئے ان کا ریکارڈ بہت شاندار ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…