لاہور( آن لائن ) اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان کے کیس کی سماعت مکمل ہوگئی ہے اور ٹریبیونل 28 اگست کو فیصلہ سنائے گا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے کہا کہ تحریری جواب جمع کروادیا ہے جس میں پانچوں الزامات مسترد کیے ہیں، تسلیم کرتے ہیں کہ بکی سے ملاقات ہوئی، یوسف ایک پرستار کی حیثیت سے ملا،
جرم صرف اتنا ہے کہ اطلاع کرنے میں تاخیر ہوئی، سارا کیس مفروضوں پر مبنی ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے شرجیل خان اور خالد لطیف دونوں پر تاحیات پابندی کی درخواست کردی ہے۔ ایک انٹرویو میں بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے بتایا کہ ہماری جانب سے یہ کیس مکمل ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ خالد لطیف کا رویہ مضحکہ خیز ہے، وہ پہلے بائیکاٹ کرتے رہے اور اب دوبارہ کارروائی اور دلائل دینا چاہتے ہیں، دونوں کرکٹرز پر تاحیات پابندی کی درخواست اور مثالی جرمانوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔