ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا اہم اعلان

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اجازت دی تو ورلڈ الیون 12 ستمبر کو پاکستان آئے گی جب کہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے جانے سے پی سی بی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، چیرمین پی سی بی کا الیکشن لڑنیکیلئے میرے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور

میں اختتام پذیر ہوگیا، پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ بھارت کیساتھ باہمی کرکٹ شروع نہ ہونے پر افسوس ہے، معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف آئی سی سی تنازع کمیٹی میں کیس کر دیا ہے، بھارتی بورڈ نے کہا ہے کہ ہم کھیلنا چاہتے ہیں لیکن حکومت اجازت نہیں دے رہی، بنگلا دیش کو کئی مرتبہ پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت میں کپتان سرفراز احمد نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے، آج سے 4 سال پہلے اسی ٹیم نے سری لنکا کو ہرایا تھا، انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، ماضی میں یہی ٹیم سری لنکا، جنوبی افریقہ کو ہرا چکی ہے۔چیرمین بورڈ نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے معافی نہ مانگنے تک ان کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں تعلقات بحال نہیں ہوں گے، اگر صوبائی حکومت نے اجازت دی تو ورلڈ الیون 12 ستمبر کو پاکستان آئے گی، انہوں نے کہا کہ بائیو مکینیکل لیب اگلے مہینے شروع ہو جائے گی جس کے بعد پاکستان یہ سہولت رکھنے والا ساتواں ملک بن جائے گا، آئندہ ماہ اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں اسپاٹ فکسنگ کیس

کے فیصلے بھی ہو جائیں گے۔پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاناما کیس میں اسلام آباد میں جو ہوا اسکا پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی تعلق نہیں، وزیر اعظم کے جانے سے پی سی بی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، نواز شریف چلے گئے تو نیا وزیر اعظم بطور پیٹرن انچیف آجائے گا، چیئرمین پی سی بی کے لئے الیکشن کمیشن بن گیا ہے، ایک دو روز میں الیکشن شیڈول فائنل ہو جائے گا۔ اگر میں چاہوں تو الیکشن

لڑنیکیلئے میرے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ پی سی بی اب پہلے سے زیادہ آزاد ہو جائے گا، مجھ پر تنقید ہو یا نہ ہو، اپنا کام صحیح طریقے سے کروں گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…