پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

قومی ہاکی پلیئرز کا تربیتی کیمپ 15اگست سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ

datetime 29  جولائی  2017 |

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد میں قومی ہاکی پلیئرز کے جاری تربیتی کیمپ کو 15 اگست سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وفاقی حکومت کی طرف سے اربوں روپے کا ڈیولپمنٹ فنڈ حاصل کرنیوالا ادارہ پاکستان اسپورٹس بورڈ قومی ہاکی پلیئرز کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے جبکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹرو ٹرف خراب ہونے کی وجہ سے قومی ہاکی پلیئرز کا تربیتی کیمپ کراچی منتقل کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پی ایچ ایف کی انتظامیہ نے پی ایس بی سے کہا کہ نصیربندہ ہاکی اسٹیڈیم میں نصب شدہ آسٹروٹرف کھیلنے کے قابل نہیں ہے، ٹرف خراب ہونے سے کھلاڑی پریکٹس کے دوران زخمی ہورہے ہیں، اس لیے ٹرف کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے، جس پر پی ایس بی کے حکام نے پی ایچ ایف کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ ٹرف کو ایک یا دو دن میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا، اس کی تبدیلی کیلیے وقت درکار ہے۔پی ایچ ایف کے جنرل سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے ٹرف کے خراب ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فیز میں ہاکی کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر ٹرف خراب ہونے کی وجہ سے اب کیمپ کو میچ پریکٹس کی بجائے فزیکل فٹنس کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے اور موجودہ قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 15 اگست کو اسلام آباد سے کراچی منتقل کر دیا جائیگا۔ فرحت حسن خان منیجر اور کمیپ کمانڈنٹ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…