منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاناما کیس کا فیصلہ،کرکٹ بورڈ کا کیا ہوگا؟بڑا اعلان ،ورلڈ الیون کے دورہ پاکستانک کی تاریخ کا اعلان بھی کردیاگیا

datetime 28  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اجازت دی تو ورلڈ الیون 12 ستمبر کو پاکستان آئیگی،افغانستان کی جانب سے معافی مانگنے تک ان کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں تعلقات بحال نہیں کئے جا سکتے ، بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کابورڈ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،نئے وزیر اعظم کے آتے ہی پیٹرن انچیف کا مسئلہ حل ہو جائے گا،

میرے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب لڑنے کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں،انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے آمدن کے ساتھ ہماری اپنی آمدن میں بھی اضافہ ہوگاجبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کی صدارت میں ہونے والے گورننگ بورڈ کے آخری اجلاس میں نئے چیئرمین کے انتخاب سمیت ایجنڈے میں شامل دیگر اہم امور زیر بحث آئے ، اجلاس میں طے شدہ معاہدے کے برعکس باہمی سیریز نہ کھیلنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے تناظر میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد چیئرمین شہر یار خان، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ شہر یار خان نے کہا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے کاوشیں جاری ہیں۔اگر صوبائی حکومت نے اجازت دی تو ورلڈ الیون 12ستمبر کو پاکستان آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کیساتھ باہمی کرکٹ شروع نہ ہونے پر افسوس ہے، معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف آئی سی سی تنازعہ کمیٹی میں کیس کر دیا ہے۔ بھارتی بورڈ نے کہا ہے کہ ہم کھیلنا چاہتے ہیں لیکن حکومت اجازت نہیں دے رہی، بنگلا دیش کو کئی مرتبہ پاکستان آکر کھیلنے کی دعوت دے چکے ہیں،ہم نے بھی طے کیا ہے کہ اگر بنگلہ دیش کی ٹیم ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کے لئے پاکستان کا دورہ کرتی ہے تو پھر ہم بھی اپنی ٹیم کو بھجوانے بارے کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی جیت میں کپتان سرفراز احمد نے مرکزی اور اہم کردار ادا کیا، قومی ٹیم نے ثابت کر دیا پاکستان ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں قومی ویمن ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، ماضی میں یہی ٹیم سری لنکا، جنوبی افریقہ کو ہرا چکی ہے۔اس سلسلہ میں فیصلے کئے جارہے ہیں،موجودہ ٹیم میں نئے خون کو شامل کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے اقدامات تجویز کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے قومی وقار کے مطابق طے کیا ہے کہ جب تک افغانستان کی جانب سے معافی نہیں مانگی جاتی اس کے ساتھ کرکٹ کے تناظر میں تعلقات ہرگز بحال نہیں کئے جا سکتے ۔ ۔شہر یار خان نے بتایا کہ بائیو مکینیکل لیب اگلے مہینے شروع ہو جائے گی جس کے بعد پاکستان یہ سہولت رکھنے والا ساتواں ملک بن جائے گا، آئندہ ماہ اینٹی کرپشن ٹریبیونل میں اسپاٹ فکسنگ کیس کے فیصلے بھی ہو جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے گرانٹ فلاور کو بیٹنگ کوچ برقرار رکھنے کی حمایت کی ہے ۔

نجم سیٹھی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا کرکٹ بورڈ سے کوئی تعلق ہے اور نہ اس پر اس کے کوئی اثرات مرتب ہوں گے ،وزیر اعظم کے جانے سے بورڈ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، نواز شریف چلے گئے ہیں تو نیا وزیر اعظم بطور پیٹرن انچیف آجائے گا اور یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ، چیئرمین بورڈ کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن بن گیا ہے،

ایک دو روز میں شیڈول فائنل ہو جائے گا۔ گورننگ بورڈ ممبران ہی میں سے کوئی رکن چیئرمین کا انتخاب لڑے گا۔میرے انتخاب لڑنے کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ، مجھ پر تنقید ہو یا نہ ہو اپنا کام صحیح طریقے سے کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی اب پہلے سے زیادہ آزاد ہو جائے گا،آمدنی میں اضافے کے لئے جو اقدامات اٹھائے ان کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے ہیں۔آئی سی سی سے آنے والی آمدن کے ساتھ ہماری اپنی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا،سپر لیگ کی آمدن آئی سی سی سے حاصل کردہ آمدن کے 50فیصد کے برابر ہوگی ۔

قبل ازیں بورڈ کے اجلاس میں نئے چیئرمین کے انتخاب کے معاملات ،سالانہ بجٹ 2017-18،ڈومیسٹک،گیم ڈویلپمنٹ کمیٹیوں کی رپورٹ ،گورننگ بورڈ میں نئے ممبران کی شمولیت ،پاکستان سپر لیگ کے معاملات ،گراؤنڈ اور پچز کی اپ گریڈیشن ،ریجنل کوچز اور گراؤنڈ سٹاف کے معاملات ،ڈسٹرکٹ چاغی اور پاک پتن کو ایسوسی ایٹ ممبر کے دیئے جانے اور دیگر معاملات زیر بحث آئے ۔اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈرافٹنگ سسٹم کے حوالہ سے طویل بحث ہوئی اور طے پایا کہ 10 کھلاڑی براہ راست اور 10 کھلاڑی ڈرافٹنگ سے منتخب کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…