پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

’’قومی ہیرو ایک بار پھر ایکشن میں آنے کیلئے تیار ‘‘ شائقین کرکٹ تیاری کر لیں

datetime 26  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)چیمپینز ٹرافی فائنل کے ہیرو فخر زمان اور ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم بھی کیریبین کرکٹ لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے مزید 2 کھلاڑیوں فخر زمان اور بابر اعظم کا کیریبین کرکٹ لیگ سے معاہدہ ہو گیا ٗ جارح مزاج اوپنر اور بابر اعظم دونوں4 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل میں ایکشن میں ہوں گے۔

ان سے پہلے حسن علی اور شاداب خان کا بھی کیریبین لیگ سے معاہدہ ہوچکا ہے ٗ لیگ 4 سے10 ستمبر تک جاری رہے گی۔اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید دو کھلاڑی فخر زمان اور بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیریبین لیگ میں شرکت کے لئے بورڈ سے این او سی مانگ لی ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں قومی کیمپ لگانے کی تجویز مسترد کردی ۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور بابر اعظم کی شمولیت کے بعد پاکستان ٹیم کے تیرہ کھلاڑی انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ اور ویسٹ انڈیز میں کیر یبین لیگ میں مصروف ہوں گے اس لئے نئے کیمپ کو نہ لگانے کی تجویز پر اتفاق ہوا جبکہ ہائی پر فارمنس کیمپ کو جاری رکھا جائے گا۔مکی آرتھر اور غیر ملکی کوچز پاکستانی کوچز کے ساتھ میٹنگ کرکے ہائی پر فارمنس کیمپ کے بارے میں حکمت عملی بنائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد جو کھلاڑی بیرون ملک نہیں ہیں انہیں بھی ہائی پر فارمنس کیمپ میں مدعو کرکے ٹریننگ کرائی جائے گی جبکہ فارغ پاکستانی کرکٹرز کو فورا کیمپ میں بلایا جارہا ہے تاکہ مسلسل آرام سے یہ کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار نہ ہوجائیں۔

ذرائع کے مطابق ہائی پر فارمنس کیمپ بیس اگست تک جاری رہ سکتا ہے ٗاس کے بعد سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا جائے گاتاہم کرکٹ سری لنکا نے ابھی تک سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔مکی آرتھر نے پیر کو ہارون رشید،انضمام الحق اور مدثر نذر کے ساتھ میٹنگ میں ہائی پر فارمنس کیمپ کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز پر بات کی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…