اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے فخر زمان کا کیریبیئن لیگ سے معاہدہ ہو گیا ہے، پاکستان کی چیمپیئنز ٹرافی میں فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے غیر ملکی لیگز نے اپنے دروازے کھول دیے ہیں، فخر زمان کے علاوہ پاکستانی بلے باز بابراعظم کا بھی کیریبیئن کرکٹ لیگ سے معاہدہ ہو گیا ہے، یہ ایونٹ 4 اگست کو شروع ہو گا جس میں یہ پاکستانی کھلاڑی
اپنے جوہر دکھائیں گے، اس سے پہلے حسن علی اور شاداب خان کا بھی کیریبیئن لیگ سے معاہدہ طے پا چکا ہے، کیریبیئن لیگ دس ستمبر تک جاری رہے گی، پاکستانی کھلاڑیوں فخر زمان اور بابراعظم نے لیگ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے این او سی مانگا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں قومی کیمپ لگانے کی تجویز مسترد کر دی ہے اس کی وجہ پاکستانی کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں مصروفیات ہیں۔