بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

قومی کرکٹرز کا انعامی رقم پراعتراض کرنیوالے 2کھلاڑیوں کون تھے؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 24  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ ایک سابق ٹیسٹ کپتان اورٹیسٹ اوپنر کے کردار کے بارے میں تحقیقات کررہا ہے،جنہوں نے حال ہی میں پاکستان ٹیم کے اعزاز میں ہونی والی تقریبات میں منتظمین کی جانب سے دی جانے والی انعامی رقم پر اعتراض کیا تھا جس کی وجہ سے بدمزگی پیدا ہوگئی تھی۔کپتان سرفراز احمد نے ایک بار پھر بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی سی بی انتظامیہ سے کہا ہے کہ انعامی رقم کو تمام کرکٹرز میں مساوی تقسیم کردیا جائے۔

پی سی بی دونوں کھلاڑیوں کو خاموشی سے وارننگ جاری کردی ہے تاکہ معاملات مستقبل میں کنٹرول میں رہیں۔پی سی بی کے حد درجہ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی جیت کے بعد پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم نواز شریف ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ کے بعد مختلف اداروں اور پر ائیویٹ کمپنیز کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔چند دن قبل اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں بد انتظامی میں منتظمین پیش پیش تھے جو کھلاڑیوں کیلئے بہترانتظامات نہ کر سکے۔تاہم پاکستانی کرکٹرز میں سابق کپتان اور اوپننگ بیٹسمین اس وقت بورڈ حکام کے سکینر پر ہیں ۔جنہوں نے انعامی رقم میں کم حصہ ملنے کے بعدٹیم کے ماحول کو خراب کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز نے ساتھی کھلاڑیوں کو اکسایاجس سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ جب بھی کسی ادارے کی جانب سے کرکٹرز کو دعوت دی جاتی ہے تو کھلاڑیوں کے واٹس اپ گروپ میں اس فنکشن کی اطلاع دی جاتی ہے،جب کھلاڑی اپنی دستیابی سے بورڈ حکام کو آگاہ کرتے ہیں تو پاکستانی ٹیم کے منیجر آپریشنز شاہد اسلم کھلاڑیوں کو جگہ اور تقریب کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر دعوت نامے بورڈ کے اعلی حکام کو بھیجے جاتے ہیں اور انہی کی جانب سے تقریب میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی جاتی ہے۔

تین دن قبل ہونے والی تقریب میں دو سنیئر کرکٹرز کی جانب سے یہ کہہ کر اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کہ انہیں کم پیسے مل رہے ہیں۔جس سے ماحول خراب ہوا اور مستقبل میں ٹیم میں بغاوت کے اشارے ملے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مستقبل میں کھلاڑیوں کے اعزاز میں ہونے والی تقریبات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیر کو کراچی میں عمر ایسوسی ایٹس کی جانب سے سرفراز احمد کو دیگر کھلاڑیوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔دریں اثنا سرفراز احمد ساتھی کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور انعامی رقم کے معاملے پر ہونے والے تنازع سے بچ رہے ہیں ان کی کوشش ہے کہ انعامی رقم کھلاڑیوں میں برابر تقسیم کی جائے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…