پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ایک ہی اوور میں 6 چھکے ،کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا

datetime 24  جولائی  2017 |

لندن(این این آئی) انگلش ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انگلینڈ کاؤنٹی ورسسٹرشائر کے بیٹسمین روز وائٹلے نے ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا لیا۔انگلینڈ کے قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ’نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ‘ کے ایک میچ میں ورسسٹرشائر کے کھلاڑی روز وائٹلے نے حریف ٹیم یورکشائر کے باؤلر کی درگت بنائی۔

روز وائٹلے نے لیڈز کے ہیڈنگلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز کے سولہویں اوور میں یورکشائر کے نوجوان باؤلر کارل کارور کی لگاتار چھ گیندوں کو باؤنڈری کے باہر پھینک کر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔میچ کی پہلی اننگز میں یورکشائر کے ڈیوڈ ویلی نے جوش ہیسٹنگ کے 17 ویں اوور میں 34 رنز اسکور کیے تھے۔ڈیوڈ ویلی نے شاندار سینچری اسکور کی اور 118 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلتے ہوئے ورسسٹر شائر کے لیے 234 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کردیا تھا جسے روز وائٹلے کی جارحانہ بیٹنگ بھی حاصل نہیں کر سکی۔کرکٹ کی تاریخ میں سب سے پہلے ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز سر گیری سوبرز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔1968 کے سیزن میں سوان سی میں انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے دوران سر گیری سوبرز نے ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا۔بھارتی کھلاڑی روی شاستری نے 1985 میں فرسٹ کلاس میچ کے دوران ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا۔بین الاقوامی کرکٹ کے ایک روزہ میچوں کے فارمیٹ میں ایک ہی اوور میں چھ چھکے لگانے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے ہرشل گبز کے پاس ہے۔ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے والے عالمی کپ 2007 کے دوران جنوبی افریقی اوپنگ بیٹسمین ہرشل گبز نے ہالینڈ کے ڈین وین بنگے کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

جنوبی افریقہ میں 2007 ہی میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے افتتاحی ٹورنامنٹ میں بھارتی بلے باز یوراج سنگھ نے انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اسٹورٹ براڈ کے خلاف ایک ہی اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…