اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرپشن میں ملوث کھلاڑیوں کے نام بتانے پر وسیم اکرم نے جان سے مارنے کی دھمکی بھجوائی، عاقب جاوید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے سابق فاسٹ بائولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ 1994ء میں جب وہ ٹیم کا حصہ تھے اس وقت میچ فکسنگ کا عفریت ڈریسنگ روم تک آن پہنچا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جسٹس عبدالقیوم کمیشن کیس میں مجھ پر
دیگر کھلاڑیوں سمیت بیرونی دباؤ تھا میں نے جب کرپشن اور فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے نام لینا شروع کئے تو مقدمہ جج کے چیمبر میں منتقل کردیاگیا،جسٹس قیوم کے سامنے جو بیان دیا تھا وہ رپورٹ کا حصہ بھی نہیں بنایا گیا۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بیان دینے پر سابق کپتان وسیم اکرم نے ساتھی کھلاڑی کی جانب سے دھمکی بھجوائی کہ اگر تعاون نہ کیا تو ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی اور ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا۔