ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

شعیب اختر نے ٹویٹر پر ایسی تصویر شیئر کردی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی) شعیب اختر دنیا بھر میں اپنی تیز رفتار گیندوں کی وجہ سے مشہور ہیں ۔مگر کیا آپ کو پتہ ہے کہ ان کے گھٹنوں کا آپریشن ہوا تھا جس میں دھاتی پلٹیں بھی ڈالی گئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے گھٹنوں میں مصنوعی پلیٹس ڈالی گئی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں

شعیب اختر نے مداحوں سے کہا کہ ذرا تصور کریں کہ میرے جسم اور جوڑوں کو کتنا دباؤ اور درد برداشت کرنا پڑا ہوگا لیکن پتا ہے کیا ہوا؟ شعیب اختر نے اپنے گھٹنوں کا ایکسرے بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا ایک جوائنٹ مصنوعی ہے جبکہ نیچے کے جوائنٹ میں پلیٹ لگائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بچہ جو اپنی عمر کے چھٹے سال تک چلنے کے بھی قابل نہیں تھا اور وہ تاریخ کا سب سے تیز ترین بالر بن گیا، اس لیے کبھی بھی سپنے دیکھنا مت چھوڑو، یہ میرے گھٹنوں کی موجودہ صورتحال ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…