لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر شاہ زیب کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وزارت داخلہ اور پی سی بی سے 26 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔ آئین کے آرٹیکل دس اے کے تحت کسی بھی شہری کو شفاف ٹرائل کے بغیر مجرم نہیں گردانا جا سکتا اور نہ ہی اس کے خلاف قانون کے برعکس کوئی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے،
میچ فکسنگ کیس ٹربیونل میں زیر سماعت ہونے کے باوجود پی سی بی کے ایماء پر وزارت داخلہ نے شاہ زیب کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا ہے،شاہ زیب کا نام کسی مقدمے میں شامل نہیں مگر نام ای سی ایل میں شامل کر کے باہر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شاہ زیب کو اپنے اہل خانہ سے ملنے کے لیے انگلینڈ جانے کی اجازت دیتے ہوئے ای سی ایل سے نام خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے وزارت داخلہ اور پی سی بی سے 26 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔