لاہور (این این آئی ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عبد الزاق نے کہا ہے کہ اب بھی مکمل فٹ ہوں اور خواہش ہوگی کہ ورلڈ الیون کے مقابلوں میں شرکت کروں،پاکستان نے بہت کچھ دیا اور اب اسے لوٹاناچاہتے ہیں ،آل رائونڈرز بنانے کیلئے کھلاڑیوں اور بورڈ کی مدد کرنے کے لئے تیا رہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کرکٹ بدل چکی ہے اور ٹی ٹونٹی کی وجہ سے
کرکٹ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اب موجودہ دور کی کرکٹ بھی تیز ہو گئی ہے ۔ موجودہ دور میں تیز کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ڈیمانڈ زیادہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ میر ے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ابھی میری کرکٹ باقی تھی ،سابق کوچ وقار یونس نے میرے کیرئیر کو نقصان پہنچایا حالانکہ میںمزید کرکٹ کھیل سکتا تھا۔ انہوںنے کہا کہ بڑی ہٹ مارنا ایک تکنیک ہے جس کیلئے کھلاڑیوں کو بتانے کی ضرورت ہے اور میں اس کے لیئے بورڈ اور کھلاڑیوں کی مدد کے لئے تیار ہوں۔