ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان

13  جولائی  2017

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے رواں سال ستمبر کے اختتام پر ورلڈ الیون کا دورہ شیڈول تھا تاہم اب اس میں تبدیلی کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کے اہم کھلاڑی ستمبر کے آخری ہفتے میں دستیاب نہیں ہوں گے جس کی وجہ سے ورلڈ الیون کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ الیون کے کامیاب دورہ پاکستان کے لئے اہم کرکٹرز کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے

جسے مدنظر رکھتے ہوئے یہ دورہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو متحدہ عرب امارات میں سری لنکا کے خلاف سیریز کی میزبانی کرنی ہے اور ورلڈ الیون کے شیڈول میں تبدیلی کے باوجود سری لنکا کے خلاف سیریز 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لندن میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے دوران پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے ورلڈ الیون کے دورے کی توثیق کی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…