سب کے پسندیدہ کرکٹر پر8سال کی پابندی عائد ۔۔ وجہ انتہائی شرمناک

13  جولائی  2017

کیپ ٹائون (این این آئی)جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ٹسوبے پر میچ فکسنگ کے الزام میں 8 سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع کے مطابق ایک روزہ کرکٹ کی بولنگ فہرست میں نمبر ون رہنے والے جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر لونوابو سوٹسوبے پر 8 سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے ٗ

ان پر 2015 کے ڈومیسٹک ٹی 20 ایونٹ میں فکسنگ کرنے کا الزام تھا۔جنوبی افریقہ کے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت ٹسوبے سے قبل اسی کرپشن کیس میں 6 کھلاڑی سزا پاچکے ہیں۔سزا پانے والے کھلاڑیوں میں غلام بودی، الوریو پیٹریسن، تھامی سولیکیلو، جین سائمز، پمیلیلا ماشیکوے اور ایتھی امبہالیتی شامل ہیں جو 2 سے 20 سال تک کی سزا پاچکے ہیں۔اینٹی کرپشن یونٹ کے چیئرمین نے کہا کہ فاسٹ بولر نے مجموعی طور پر 10 الزامات قبول کیے جن میں میچ فکس کرنا ٗبدعنوانی کے کام میں ملوث ہونے سے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرنا ٗ دوسرے شخص کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق آگاہ نہ کرنا ٗتحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کرنا اور حقائق کو چھپا کر تحقیقات میں رکاوٹ بننا شامل ہیں۔واضح رہے جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے 2015 میں سابق فاسٹ بولر لونوابو سوٹسوبے کو فکسنگ کے جرم میں معطل کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…