جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

معروف کرکٹر اور ان کی اہلیہ پر تیزاب سے حملہ،کرکٹ کی دنیا میں ایک اور افسوسناک تاریخ رقم ہوگئی

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلا دیشی کرکٹر تمیم اقبال اور ان کے اہل خانہ پر مبینہ طور پر تیزاب سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کے بعد وہ کاؤنٹی کرکٹ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس آگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ میں بنگلا دیش کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے رنز اسکور کرنے والے تمیم اقبال نے چند روز قبل ہی انگلش کاؤنٹی ٹیم ایسکس کو جوائن کیا تھا اور انہیں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کمپیٹیشن میں ایسکس کی جانب سے 8 میچز کھیلنے تھے۔

تاہم وہ صرف ایک میچ کھیلنے کے بعد ہی وطن واپس آگئے بنگلا دیش کے صف اول کے انگریزی اخبار دی ڈیلی اسٹار نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ تمیم اقبال لندن میں اپنی اہلیہ عائشہ صدیقہ اور ایک سالہ بیٹے کے ساتھ ڈنر کے لیے جا رہے تھے جہاں انہیں نفرت انگیز حملے کا سامنا کرنا پڑا اور مشتبہ حملہ آور نے ان پر تیزاب پھینکنے کی بھی کوشش کی۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ تمیم اقبال نے لندن میں اپنے اور اہل خانہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر حملہ آوروں نے تمیم اقبال کی فیملی کا پیچھا اس لیے کیا ہو گا کیوں کہ تمیم کی اہلیہ حجاب کرتی ہیں، البتہ کرکٹر کے واپس آنے کے بعد ہی مزید تفصیلات معلوم ہوسکیں گی۔علاوہ ازیں خود تمیم اقبال نے اپنی فیملی پر تیزاب حملے کی خبر میڈیا پر آنے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی واپسی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ سے ان کی واپسی ذاتی وجوہات کی بناء پر ہوئی اور اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میرے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے اور ایسکس کے لیے کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ ایسکس کاؤنٹی کلب کی جانب سے جاری بیان کہا گیا کہ وہ تمیم اقبال کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…