جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ،متعدد اہم کھلاڑی باہرہوگئے

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے عمرا کمل سینٹرل میں جگہ نہیں بنا سکے جبکہ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کا سامنا کرنے والے کرکٹرز کو جگہ نہیں دی گئی۔تفصیلات کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں35 کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں اورانہیں 4 کیٹیگریزمیں رکھا گیا ہے ،کھلاڑیوں کامعاوضہ 10 فیصد بڑھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 35 کرکٹرز کو سال 2017-18کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا ہے۔انئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی2017 سے تیس جون 2018 تک ہوگا۔کرکٹرز کے معاوضے دس فیصد اضافہ بھی کیا گیا ہے ۔گزشتہ کنٹریکٹ 30کھلاڑیوں کو دیا گیا تھا جن میں سے 22 نیا کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ آٹھ کھلاڑی عمران خان سینئر ، محمد عرفان، خالد لطیف، شرجیل خان، سہیل تنویر، عمر اکمل، انور علی اور ذوالفقار بابر اس بار سینٹرل کانٹریکٹ حاصل نہیں کر پائے۔کرکٹرز کو چار مختلف کیٹگریز میں سینٹرل کنٹریکٹ دئیے گئے ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر اس مرتبہ اے کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ اے کیٹیگری کا کنٹریکٹ پانے والے دیگر پانچ کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شعیب ملک، یاسرشاہ اور محمد حفیظ شامل ہیں۔بی کیٹیگری میں اسد شفیق اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے جبکہ گزشتہ سال سی کیٹگری میں شامل تین کرکٹرز بابر اعظم، عماد وسیم اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے بہترین کھلاڑی حسن علی ترقی کے بعد بی کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں۔گیارہ کرکٹرز کو سی کیٹگری میں رکھا گیا ہے اور ان میں بی کیٹیگری سے تنزلی پانے والے وہاب ریاض اور راحت علی کے علاوہ حارث سہیل، سمیع اسلم، شان مسعود، سہیل خان، فخر زمان، جنید خان، احمد شہزاد، محمد عباس اور شاداب خان شامل ہیں۔

احمد شہزاد گزشتہ کنٹریکٹ میں ڈی کیٹیگری میں شامل تھے تاہم اس مرتبہ انہیں سی کیٹیگری دی گئی ہے جبکہ آئی سی سی چیمپینئز ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنانے والے فخر زمان پہلی مرتبہ براہِ راست سی کیٹیگری میں ہی شامل کیے گئے ہیں۔سب سے زیادہ 14 کھلاڑیوں کو ڈی کیٹیگری ملی ہے جن میں محمد نواز اور محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد سی سے ڈی میں آئے ہیں

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آصف ذاکر، عثمان صلاح الدین، عامر یامین، عثمان شنواری، فہیم اشرف، رومان رئیس، امام الحق، بلال آصف، میر حمزہ، عمر امین، محمد حسن اور محمد اصغر شامل ہیں۔نئے کنٹریکٹ میں کرکٹرز کے معاوضے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد کیٹیگری اے میں شامل کھلاڑیوں کو 6لاکھ 50 ہزار، بی 4لاکھ 50ہزار، سی 2لاکھ 60ہزار جبکہ ڈی والوں کو ایک لاکھ 79ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…