منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پشاور زلمی نے دِل جیت لئے،نوجوان کھلاڑیوں میں خطیر رقم تقسیم

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) کے پی کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سامنے آنیوالے بیس اور انڈر 19 لیول کے چھ پلئیرز کو پشاور زلمی کی جانب سے حوصلہ افزائی کے لیے فی کس 60 ہزار روپے دینے کی تقریب پشاور میں منعقد ہوئی۔ پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے سٹار فاسٹ باولر جنید خان، مینجر عبدالرحمان اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ارشد خان کے ہمراہ کرکٹرز میں چیک تقسیم کیے۔

کے پی کے ٹیلنٹ ہنٹ سے سامنے والے نوجوان کرکٹرز نبی گل، محمد عارف، محمد محسن اور وقار احمد پاکستان انڈر 19 ٹیم کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ کے پی کے میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور یہ نوجوان کرکٹرز مستقبل میں نہ صرف پشاور زلمی بلکہ پاکستان کرکٹ کے لیے بھی اثاثہ ثابت ہوں گے۔ چیمئینز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن اور پشاور زلمی کے سٹار فاسٹ باولر جنید خان نے بھی ٹیلنٹ ہنٹ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے اقدام کو سراہا۔ پشاور زلمی اور پشاور زلمی فاونڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ” برنگ بیک سمائلز” کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے کے پی کے میں گراس روٹ لیول پر نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی ہمارے مشن میں شامل ہے اور مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائیگا۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ چیمپئینز پشاور زلمی نے کے پی کے میں گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ کے زریعے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو پشاور کے ساتھ ساتھ دیگر چھوٹے بڑے اضلاع سے تلاش کرنے اور پھر انہیں کوچنگ فراہم کرنے کا عمل گزشتہ سال شروع کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…