اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز دس ستمبر تک اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں گی ٗ ایونٹ میں شریک ٹیمیں پچھلے سال کے دس کھلاڑیوں کو برقرار رکھ سکتی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان کی فرنچائز آئندہ برس پاکستان کے سب سے مقبول اور بڑے اسپورٹس ایونٹ
’ ’پاکستان سپر لیگ ‘‘ میں پہلی بار شرکت کریگی ٗ ایونٹ کی چھٹی ٹیم ملتان 52 لاکھ امریکی ڈالرز کے ساتھ پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم ہے۔پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو ایڈیشنز میں پانچ ٹیموں پشاور زلمی، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔گزشتہ برس2017 کے ایڈیشن سے قبل بھی چھٹی ٹیم کے اضافے کی کوشش کی گئی تھی تاہم پانچوں فرنچائز نے چھٹی ٹیم کی اس وقت شمولیت کی مخالفت کی تھی جس کے بعد اس کو موخر کردیا گیا تھا۔پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد پی ایس ایل تھری میں چھٹی ٹیم کیلئے پی سی بی کو دس سے زائد بڑی پیشکش موصول ہوئیں البتہ دبئی سے تعلق رکھنے والے بڑے پراپرٹی گروپ نے 5اعشاریہ2 ملین ڈالر کی بڑی پیشکش کے بعد ملتان ٹیم اپنے نام کرلی۔اس سے قبل کراچی کی ٹیم 26لاکھ ڈالرکے ساتھ سب سے مہنگی ٹیم تھی جبکہ دیگر ٹیمیں لاہور قلندرز25لاکھ ڈالر، پشاور زلمی16لاکھ ڈالر، اسلام آباد یونائیٹڈ15لاکھ ڈالراورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز11لاکھ ڈالر میں خریدی گئی تھی۔
صوفیوں کے شہر ملتان کی فرنچائز آئندہ برس پاکستان کے سب سے مقبول اور بڑے اسپورٹس ایونٹ ’ ’پاکستان سپر لیگ ‘‘ میں پہلی بار شرکت کرے گی ، ایونٹ کی چھٹی ٹیم ملتان 52 لاکھ امریکی ڈالرز کے ساتھ پی ایس ایل کی مہنگی ترین ٹیم ہے۔