منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شوہر کا تشدد،معروف کرکٹر کی بیوی مدد کیلئے کرکٹ بورڈ پہنچ گئی

datetime 10  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میر پور،بنگلہ دیش ( آن لائن )بنگلا دیشی فاسٹ باؤلر محمد شاہد کی اہلیہ فرزانہ اختر اپنے شوہر کی جانب سے مبینہ ذہنی اور جسمانی تشدد سے تنگ آ کر مدد کیلئے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کے دفتر پہنچ گئیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ محمد شاہد امید سے ہونے پر بچہ ضائع کرانے پر مجبور کرتا تھا۔

وہ شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہیں، مگر اس سلسلے میں بورڈ کا تعاون چاہیے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر بی سی بی نے اس معاملے پر ساتھ نہ دیا تو وہ محمد شاہد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق فرزانہ نے بتایا کہ بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نے ان کے تحفظات اور مشکلات دور کرنے کی حامی بھری ہے تاہم اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے تو میرے پاس میڈیا کے سامنے جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں خاندانوں نے مسئلے کے حل کیلئے محمد شاہد سے بات کی لیکن وہ ناکام رہے۔ میڈیا کے مطابق شاہد اور فرزانہ کی شادی 2011ء4 میں انجام پائی تھی۔ دونوں ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کر رہے تھے تاہم محمد شاہد کو قومی ٹٰم میں نمائندگی ملنے کے کچھ عرصے بعد دونوں کے ریلیشن میں بگاڑ پیدا ہونا شروع ہو گیا۔ خبریں ہیں کہ موصوف کو شہرت کی چکا چوند لے کر بیٹھ گئی ہے اور وہ مختلف خواتین کے چکر میں پھنس گئے ہیں۔ دوسری جانب محمد شاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ بی سی بی کے سربراہ نظام الدین چودھری نے اس کا گھریلو مسئلہ حل کر دیا ہے اور اب ان کی اہلیہ واپس گھر چلی گئی ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…