ارے، ایک وکٹ نکل جائے گی تو ۔۔۔! فائنل میچ کے دوران بھارتی کھلاڑی کیا کہتے رہے؟فخر زمان کا حیرت انگیزانکشاف لیکن بڑا اعتراف بھی کرلیا

9  جولائی  2017

لاہور(این این آئی ) بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی فائنل میں فخر زمان کی شاندار پرفارمنس شائقین کرکٹ ابھی تک نہیں بھولے۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ انھیں ابھی تک مختلف اعزازات سے نوازا جا رہا ہے۔اس بڑے میچ میں فخر زمان نے سنچری سکور کر کے بھارتی ٹیم کے خلاف کو بڑا ہدف دینے کیلئے ٹیم کو پلیٹ فارم مہیا کیا تھا۔ ابھی حال ہی میں فخر زمان نے فائنل میچ کے دوران ہونے والے واقعات اور انڈین ٹیم کے رویے پر بات کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فخر زمان نے بتایا کہ ویرات کوہلی اور ان کی ٹیم کے کھلاڑی فائنل میں مسلسل پاکستانی کھلاڑیوں کا مذاق اڑا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈین بالر جسپریت بمرا نے انہیں کہا کہ تھوڑا سامنے بھی رن بنا لے، کب تک ایسے کھیلے گا؟فخر زمان نے بتایا کہ جب میں اور اظہر علی وکٹ پر موجود رہ کر ٹیم کو آگے بڑھانے میں مصروف تھے تو دوسری جانب انڈین کھلاڑی بھی اپنی فقرے بازی جاری رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ انڈین کھلاڑی مسلسل کہتے رہے کہ ارے، ایک وکٹ نکل جائے گی تو یہ سارے آؤٹ ہو جائیں گے۔ بس ایک کو نکالو جلدی۔ فخر زمان نے بتایا کہ کھل کے ابتدائی اوور میں ہی جسپریت بمرا نے انہیں وکٹوں کے پیچھے کیچ آٹ کروا دیا تھا، تاہم نو بال ہونے کی وجہ سے میری وکٹ بچ گئی۔ اس وجہ سے بمرا بھی مجھ پر فقرے کسنے والوں میں پیش پیش تھے، لیکن میں نے ان پر کان نہیں دھرے۔فخر زمان نے بتایا کہ کھلاڑیوں پر نفسیاتی دبا بڑھانے کیلئے مخالف ٹیم کے کھلاڑی فقرے بازی کرتے ہیں اور یہ کھیل کا حصہ ہے، تاہم انڈین کھلاڑیوں نے اپنی لائن عبور نہیں کی اور ہتک آمیز رویہ اختیار نہیں کیا۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…