بھارت کا پاکستان کیساتھ سیریز کھیلنے سے مسلسل انکار پاکستان کرکٹ بورڈ نے انتہائی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

9  جولائی  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے پاکستان کیخلاف سیریز کھیلنے سے مسلسل انکار اور ہرجانہ نہ دینے کے بعد پی سی بی نے بھارتی بورڈ کیخلاف آئی سی سی تنازع کمیٹی میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔باہمی سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے دبئی اورپھر انگلینڈ میں مذاکرات ہوئے جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔ پاکستان ہرجانہ طلب کرتا رہا جبکہ بھارت نےٹال مٹول سےکام لیا۔

اب پی سی بی نے بھارت کیخلاف آئی سی سی کی تنازع کمیٹی میں جانے کی ٹھان لی ہے۔ اس سلسلے میں انگلینڈ کی لافرم کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔دونوں ممالک کے درمیان آٹھ سال میں چھ سیریز ہونا تھیں جن میں سےچارکی میزبانی پاکستان اوردو کی بھارت نے کرنا تھی۔ لیکن اب تک ایک بھی سیریز نہ ہوسکی جس پر پی سی بی کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور اس نےبھارتی بورڈ کو ہرجانے کا نوٹس بھی بھیجا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…