منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’ لاکھوںدلوں کی دھڑکن ،پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد ‘‘

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رونالڈہینو اینڈ فرینڈز کلب اور پرتگال فٹبال ٹیم کے پلیئر لوئس مورٹے بریانی کے شوقین نکلے، انہوں نے دبئی ائرپورٹ پر ’جیونیوز‘ سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ وہ کراچی پہنچ کر بریانی بھی کھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلب کی پاکستان آمد کا مقصد پاکستان میں فٹبال فینز کے چہروں پر خوشی بکھیرنا ہے۔ پاکستان روانگی سے قبل کھلاڑیوں میں شامل نیدرلینڈز کے لوئس مورٹے دبئی ایئرپورٹ پر خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔تمام کھلاڑی اکٹھے ہونے کے بعد دبئی ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہوگئے۔دنیا بھر میں مشہور و معروف فٹبال آئیکون، برازیل کے رونالڈینو، روبرٹو کارلوس سمیت7فٹبالرز پاکستان آرہے ہیں یہ کھلاڑی پاکستان میں دو نمائشی فٹبال میچز میں حصہ لیں گے ۔پاکستان آنے والے کھلاڑیوں میں برازیلین فٹبالر رونالڈینو، روبرٹو کارلوس، رائن گگز، رابرٹ پائرز، فرانسس نکلولس اینلکا، جارج بوٹنگ، ڈیوڈ جیمز شامل ہیں۔کھلاڑی خصوصی طیارے سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچیں گے، پہلا میچ آج کراچی میں ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اتوار کو لاہور میں ہوگا۔یہ میچز سیون اے سائیڈ ہیں، ایک ٹیم رونالڈینو کی ہوگی جبکہ دوسری کی قیادت رائن گگز کریں گے۔فٹبال فینز انمیچز کے لیے کافی پرجوش ہیںاور ان کے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…