جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک بھارت میچ سے قبل فخر پاکستان فخر زمان نے کیا خواب دیکھا تھا ؟

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز کے چیمپئن بنی پاکستان کی ٹیم اور پورا پاکستان خوشی سے سرشار ہو گیا ۔ کھیل جیتنے کی خوشی بھی تھی اور عید بھی قریب تو عید پر عید کا سماں رہا ۔ گزشتہ روز وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی ہیرو ز کو انعامات سے نوازا گیا ۔

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے اعزاز میں تقریب کے دوران فائنل میچ کے ہیرو اوپننگ بیٹسمین فخر زمان سے نوبال پر آؤٹ ہونے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میچ سے قبل شاداب سے گفتگو ہو رہی تھی تو اس نے کہا کہ ”کبھی ایسے بھی ہوتا ہے کہ بیٹسمین آؤٹ ہو جاتا ہے اور نوبال ہو جاتی ہے، شاید تم بھی نوبال پر آؤٹ ہو جاؤ اور سنچری بناؤ۔“ میں نے کہا کہ ”میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں نوبال پر آؤٹ ہو گیا ہوں اور شاید تمہاری بات سچ ثابت ہو جائے اور بھارت کے خلاف میچ میں بالکل ایسے ہی ہوا“۔ اظہر علی کے رن آؤٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ”میں شاٹ کھیل کر گیند پر نظر رکھے ہوئے تھا، میں نے سامنے دیکھا تو اظہر بھائی موجود نہیں تھے، جب مڑ کر اپنی دوسری جانب دیکھا تو وہ میرے پاس پہنچ چکے تھے۔“ میں بھارت کے خلاف میچ میں ہر بال پر شاٹ کھیل رہا تھا جس پر اظہر علی بار بار کہہ رہے تھے کہ ”بھائی ایک گیند تو چھوڑ دو، جب وہ کئی مرتبہ کہہ چکے تو میں نے کہا کہ اظہر بھائی! آپ پریشان نہ ہوں، پیچھے کی باؤنڈری شارٹ ہے، ٹاپ ایج ہوا تو پیچھے چھکا ہو گا اور اگر گیند بیٹ پر آئی تو مڈ وکٹ پر باؤنڈری لگے گی“۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…