اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بھومراکے دادا پیٹ پالنے کیلئے رکشہ چلانے پر مجبور، مرنے سے قبل پوتے سے آخری بار ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں اپنی کارکردگی سے متاثر کرنے والے
بھارتی فاسٹ بائولر جسپریت بھومرا کے داد پیٹ پانے کیلئے رکشہ چلانے پر مجبور ہیں جبکہ ان کا پوتا شہرت اور دولت کی بلندیوں کو چھورہا ہے۔ 84سالہ سنتوک سنگھ کا تعلق احمد آباد کے شہر اتر کھنڈ سے ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی غریب نہ تھے بلکہ ایک بڑی بزنس چین کے مالک تھے اور ان کی اپنی تین فیکٹریاں تھیں ۔ ان کے بیٹے اور بھارتی فاسٹ بائولر جسپریت بھومرا کے والد جسویر سنگھ اپنے والد کا کاروبار سنبھالتے تھے۔ جسویر سنگھ کی موت نے ان کے والد اور بھومرا کے دادا کو توڑ کر رکھ دیا اور وہ کاروباری معاملات نہ سنبھال سکے اور ان پر بے تحاشہ قرض چڑھ گیا جس کی وجہ سے انہیں اپنے تمام اثاثوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔کاروبار ٹھپ ہونے پر وہ 10 سال قبل اودھم سنگھ نگر منتقل ہوئے اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کر لی، آج کل وہ آخری عمر میں گزر بسرکیلئے رکشہ چلا تے ہیں۔ادھیڑ عمر سنتوک سنگھ اپنے بیٹے کی بیوہ اور جسپریت کی والدہ کے ساتھ ان کے بہن بھائیوں کی کفالت نہ کر سکے اور ان کی بہو اپنے بچوں کو لے کر گجرات منتقل ہو گئیں۔ سنتوک سنگھ کا کہنا ہے کہ پوتے کو بائولنگ کراتے دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے اور خواہش ہے کہ مرنے سے قبل ایک بار اس سے مل سکوں۔