اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان کون؟حتمی اعلان کردیاگیا

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنانے کا اعلان کر دیا ، وہ اب تینوں فارمیٹس میں ٹیم پاکستان کی قیادت کریں گے۔شہریار خان نے اس بات کا اعلان چیمپئنز ٹرافی کی فاتح سرفراز الیون کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں کیا۔ سرفراز احمد نے چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور نجم سیٹھی کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین اور قومی کپتان سرفراز احمد نے اب تک 36ٹیسٹ میچز میں 40.96کی اوسط سے 2089رنز بنا رکھے ہیں جس میں 3سنچریز اور 13نصف سنچریز شامل ہیں۔ وہ وکٹوں کے پیچھے 112شکار بھی کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ سرفراز احمد حافظ قرآن ہیں اور انہوں نے صرف 10سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی تھی اس کے علاوہ وہ ایک اچھے نعت خواں بھی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی نعت خوانی کی ویڈیوز بہت مقبول ہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…