جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز کے ہوٹل کے باتھ روم میں خون،بھوت کے خوف نے اظہرعلی کا کیا حال کردیا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی) چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں اس وقت ہنسی کے فوارے چھوٹ پڑے جب اوپنر اظہر علی نے اپنی ہارر سٹوری سنائی۔اوپنر اظہر علی کو گفتگو کے لئے اسٹیج پر بلایا گیا اور ان سے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ہوٹل میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ طویل سفر کے بعد ہوٹل پہنچے تو بہت تھکے ہوئے تھے، میں واش روم میں نہانے کے لئے گیا تو دیکھا کہ

گرم پانی کی بھاپ سے شیشے پر BLOOD لکھا ہوا نظر آیا اس پر میرے ذہن میں باب وولمر کے انتقال والا منظر گھوم گیا، میں خوفزدہ ہو کر باہر آیا اور فورا روم سروس کو بلا کر انہیں بڑی مشکل سے معاملہ سمجھایا، لیکن ان کے آنے تک بھاپ اڑ چکی تھی اور تحریر ختم ہو چکی تھی۔دوبارہ گرم پانی کھولنے پر بھاپ بنی تو BLOOD دوبارہ لکھا ہوا نمودار ہو گیا جو بظاہر کسی کی شرارت لگتی تھی، یہ واقعہ سن کر حاضرین خوب لطف اندوز ہوئے اور ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…