اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم ہاؤس میں تقریب، محمد عامر کو بلایا نہیں گیا یا وجہ کچھ اور ہی تھی؟ حقیقت سامنے آ گئی

datetime 4  جولائی  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت کو ہرا کر پاکستان کو چیمپیئن بنانے والے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کی طرف سے دی جانے والی استقبالیہ تقریب میں شریک تھے مگر ایک کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس ہوئی اور وہ ہیں محمد عامر جنہوں نے فائنل میچ میں بھارت کے تین اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے بھارت کی کمر توڑ دی تھی، ان کی عدم شرکت کی وجہ سے ان کے مداح کافی افسردہ ہیں۔ محمد عامر چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے

کے بعد پاکستان واپس نہیں آئے تھے، کیونکہ وہ برطانیہ میں انگلش کاؤنٹی ٹیم ایسکس کی جانب سے کھیل رہے ہیں، اور ان کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ انہوں نے وہاں انگلش کھلاڑیوں کو بھی پریشان کر رکھا ہے اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنی بہترین باؤلنگ سے مخالف بلے بازوں کے اوسان خطا کر رہے ہیں۔ محمد عامر کے مداح جہاں انہیں تقریب میں موجود نہ پا کر افسردہ ہوئے تو وہاں انہیں محمد عامر کی انگلش کاؤنٹی میں اچھی باؤلنگ پر خوشی بھی ہے۔



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…