پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب پر بورڈ نے بھی ایک کروڑ روپے پھونک دیئے

datetime 4  جولائی  2017 |

لاہور(آن لائن) وزیر اعظم ہاس میں شیڈول تقریب پر پی سی بی کے بھی ایک کروڑ روپے سے زائد پھونک دیئے ،پلیئرز، ان کی فیملیز، مینجمنٹ کے ارکان، ممبرز گورننگ بورڈ، ڈائریکٹرز و جنرل منیجرز، سلیکشن کمیٹی و دیگر کو ملا کر تقریبا50 افراد اسلام آباد رہے ، سب کے اخراجات بورڈ نے برداشت کئے ۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں فتح پر وزیر اعظم نواز شریف نیقومی کرکٹ اسکواڈ کے اعزاز میں تقریب سجائی

ہے، اس میں شاندار کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو کروڑوں کے انعام سے نوازا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اسکواڈ و اہل خانہ کے سفری اور رہائشی اخراجات کرکٹ بورڈ کو ہی برداشت کرنا ہونگے۔وزیر اعظم ہاس مہمانوں کو صرف انعامات ہی دیگا۔ ٹیم، گورننگ بورڈ کے تمام اراکین، 6 ڈائریکٹرز و جنرل منیجرز، سلیکشن کمیٹی و دیگر کو ملا کر تقریبا 50 افراد کے جانے پربورڈ کے ایک کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے ، گورننگ بورڈ و دیگر آفیشلز کو یومیہ10 ہزار روپے الانس بھی دیا گیا ، سب کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کا انتظام ہوا ہے، انگلینڈ میں چھٹیاں گذارنے والے چیئرمین پی سی بی شہریارخان بھی تقریب میں شرکت کیلیے خاص طور پر وطن واپس آئے اور چند روز بعد دوبارہ چلے جائیں گے، ان کے آنے جانے پر بھی کئی لاکھ روپے خرچ ہوئے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ میچز دیکھنے کیلیے انگلینڈ جانے والے بعض بورڈ آفیشلز اس بات پر نالاں ہیں کہ انھیں کیوں انعامی رقم نہیں دی جا رہی، حالانکہ انھوں نے تالیاں بجانے کے سوا وہاں کچھ نہیں کیا تھا، اس ٹور پر بھی پی سی بی حکام نے خوب رقم لٹائی تھی، تقریبا تمام ہی بڑے آفیشلز نے برطانیہ کا دورہ کیا، جو ایک، دو رہ گئے انھیں اب ورلڈکپ میں شریک ویمنز ٹیم کے ٹور میں بھیجا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…