منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنوبی افریقی خاتون بولر ڈین وان نیکرک نے بغیر کوئی رن دیے 4 وکٹیں لیکر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسٹر(این این آئی) جنوبی افریقی خاتون بولر ڈین وان نیکرک نے بغیر کوئی رن دیے 4 وکٹیں لیکر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔جنوبی افریقی خاتون بولر ڈین وان نیکرک کی جانب سے بغیر کوئی رن دئیے 4 وکٹیں لینے کا یہ اپنی نوعیت کی منفرد پرفارمنس ہے ٗاس سے قبل ورلڈ کپ میچز میں صرف دو بار بولرز نے 4 یا اس سے زائد وکٹیں اپنے نام کی ہیں لیکن بغیر رنز دیے چار وکٹوں کی پرفارمنس مینز اور ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلا

واقعہ ہے۔وان نیکرک کی یہ پرفارمنس ورلڈ کپ میں کسی بھی کپتان کی بہترین بولنگ بھی بن گئی، اس کے علاوہ اس مقابلے میں دیگر ریکارڈز بھی قائم ہوئے جس میں پورے میچ میں 190 بالز ہوئیں، یہ ویمنز ون ڈے میں مکمل میچ کا چوتھا مختصر مقابلہ رہا۔ویمنز کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین مقابلہ 1997 ورلڈ کپ میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ہوا تھا، جس میں 119 گیندیں ہوپائی تھیں، جنوبی افریقہ نے آسان ترین ہدف 6.2 اوورز میں حاصل کرلیا ٗیہ ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں تیسرا تیزترین ہدف پانا رہا ٗپروٹیز کی فتح پر میچ میں 262 بالز باقی رہی تھیں ٗیہ اس معاملے میں ون ڈے کی تیسری بڑی فتح شمار ہوئی۔ایونٹ کی تاریخ میں کمترین ٹوٹل پاکستان کا 27رنز پر آل آؤٹ ہونا بنا ہوا ہے ٗ گرین شرٹس1997 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کیخلاف اس کارکردگی پر شکست سے دوچار ہوئی تھیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے 48رنز ویمنز ورلڈ کپ کی تاریخ کا چھٹا کمترین مجموعہ ہے، اس مقابلے میں جنوبی افریقی کپتان وان نیکرک کے علاوہ میریزین کاپ نے بھی 14رنزکے عوض 4 شکارکیے۔

کھیلوں کی دنیا سے مزید خبریں پڑھیں
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈیکرکٹ میچ 6 جولائی کو کھیلا جائیگا
 جمیکا(این این آئی)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 6 جولائی کو کنگسٹن جمیکا میں کھیلا جائیگا۔ میچ میں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگاشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 9 جولائی کو کنگسٹن میں کھیلا جائیگایاد رہے کہ بھارت کو میزبان ٹیم کیخلاف سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے ٗ سیریز کا پہلا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔ بھارت نے سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 105 رنز سے شکست دی تھی، دوسرے میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 93 رنز سے شکست دی تھی ٗ تیسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 11 رنز سے شکست دی۔
سابق اسکول ٹیچر جیف ہارن نے ورلڈ چمپئن باکسر مینی پیکیاؤ کو شکست دے کر حیران کردیا 
برسبین(این این آئی) سابق اسکول ٹیچر جیف ہارن نے ورلڈ چمپئن باکسر مینی پیکیاؤ کو شکست دے کر دنیا بھر میں موجود باکسنگ کے شائقین کو دنگ کر دیا۔برسبین میں ہونے والے مقابلے میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن (ڈبلیو بی او) کے ویلٹر ویٹ چمپئن مینی پیکیاؤ کو فیورٹ قرار دیا جارہا تھا تاہم جیف ہارن نے 12 راؤنڈز کے اعصاب شکن مقابلے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر مینی پیکیاؤ کو شکست دیکر ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔فائٹ کے تین ججز نے اپنے متفقہ فیصلے میں آسٹریلین باکسر کو فاتح قرار دیا تاہم مینی پیکیاؤ کی ٹیم نے ججز کے فیصلے کو متنازع قرار دیدیا ہے۔ فیصلہ آنے کے بعد خود مینی پیکیاؤ نے فلپائنی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ فائٹ جیت چکے ہیں ٗاگر یہ مقابلہ دوبارہ ہوتا ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں البتہ اب یہ فائٹ فلپائن میں ہونی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…