اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک نجی ٹی وی کے معروف ٹی وی شو’’گیم شوایسے چلے گا‘‘ میں چیمپئنزٹرافی کا فائنل میچ جیتنے پر پوری قومی ٹیم کومدعوکیاگیا تھا اور ان سے مختلف سوالات کیے گئے۔ شوکے میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت نے گاڑی کی چابی قومی ٹیم کے سابق کپتان اورآل راؤنڈرمحمدحفیظ کو دینا چاہتی تو حفیظ نے کہا یہ چابی میرے بیٹے روشان کودے دیں۔
محمد حفیظ کے بیٹے کو ڈاکٹر عامر لیاقت نے گاڑی کی چابی دینے کے بعد اس سے ابوکے بارے میں سوالات پوچھے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے حفیظ کے بیٹے سے سوال کیاکہ جب ابو شارٹ مارتے ہیں توآپ اس وقت کیاکرتے ہیں، اس کے جواب میں حفیظ کے بیٹے نے جواب دیا کہ میں کچھ نہیں کرتا بس خاموش بیٹھا رہتا ہوں۔ اس گفتگوکے دوران محمد حفیظ اپنے بیٹے کے بارے میں کہا کہ یہ میراکوچ ہے اورمجھے بتاتاہے کہ یہ کرنا ہے اور وہ کرنا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے محمد حفیظ کے بیٹے سے دوسرا سوال کیاکہ جب آپ کے ابوآؤٹ ہو جاتے ہیں تو اس وقت آپ کا ردعمل کیا ہوتا ہے جس کا اس نے بڑا دلچسپ جواب دیاکہاکہ میں توخاموش بیٹھا رہتاہوں لیکن میری امی چیخنے لگ جاتی ہیں۔ بیٹے کے اس جواب پر وہاں موجود لوگوں کے قہقہوں سے ہال گونج اٹھا، اس کے بعدحفیظ کی بیٹی نے کہاکہ امی جب چیختی ہیں توان کی آوازسن کرمحلے والے ڈرجاتے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے محمدحفیظ کی اہلیہ سے سوال کیاکہ قرآن پاک کی سب سے بڑی سورۃ کون سی ہے، حفیظ کی اہلیہ نے جواب میں کہا کہ سورۃ بقرہ۔ جس کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت نے حفیظ کی بیوی بچوں کو بلایا، اس وقت حفیظ نے برجستہ کہا کہ تم اگر اندر جا رہی ہو تو دوسری شاد ی کی اجازت دے کرجاؤ۔ جس کے جواب میں ان کی بیوی نے کہاکہ میں زندہ ہوں ابھی میری وفات نہیں ہوئی۔ حفیظ کی اہلیہ اندرگئیں اور ایک تھیلا باہر لے کرآئیں جس میں سے ایک سمارٹ فون نکلا، جس کے بعد حفیظ نے مسکراتے ہوئے کہاکہ میری قسمت ہی خراب ہے۔