اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کے جانے مانے 200سے زائد کرکٹرز پر آفت ٹوٹ پڑی۔۔ آج وہ کس حال میں ہیں ؟ جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائیں گے

datetime 2  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورن (این این آئی) کرکٹ آسٹریلیا اور ملک کے کرکٹ کھلاڑیوں کے درمیان نئے معاہدے کو تسلیم کیے جانے کی ڈیڈلائن گزر جانے کے بعد دو سو سے زائد سینئر کرکٹرز عملی طور پر بے روزگار ہوگئے ۔کرکٹ آسٹریلیا اور ملک کے بڑے کھلاڑیوں کے درمیان حالیہ معاہدہ 30 جون کو ختم گیا ٗکوئی نیا معاہدہ طے نہیں پاسکا۔گورننگ باڈی کی جانب سے اس حوالے سے رکھی گئی رقوم کو نچلی سطح پر دوبارہ منتقل کیا جائے گا۔

کھلاڑیوں کی یونین اتوار کو اجلاس منعقد کریگی جس میں اے کے دورہ جنوبی افریقہ کے ممکنہ بائیکاٹ پر بات چیت کی جائیگی اس دورے کا آغاز 12 جولائی سے ہوگا جس میں دو چار روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان اس تنازعے سے 200 سے زائد کرکٹرز متاثر ہوں گے، مارچ میں کرکٹ آسٹریلیا نے تبدیل شدہ یاداشت کے تحت مرد اور خواتین کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز تو دی تھی تاہم اس کا مطلب یہ تھا کہ تنظیم کی آمدن میں سے کھلاڑیوں کو حصہ نہیں ملے گا۔مارچ میں کرکٹ آسٹریلیا نے تبدیل شدہ یاداشت کے تحت مرد اور خواتین کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز تو دی تھی لیکن اس کا مطلب یہ تھا کہ تنظیم کی آمدن میں سے کھلاڑیوں کو حصہ نہیں ملے گا۔آسٹریلین کرکٹر ایسوسی ایشن نے اسے اور تنخواہوں کے حوالے سے نئی تجویز کو بھی مسترد کر دیا۔اگر کوئی معاہدہ طے نہیں پایا تو آئندہ موسم سرما میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز بھی خطرے میں پر سکتی ہے اور اگست میں بنگلہ دیش میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلنی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…