جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

’’قومی ہیرو سرفراز احمد کی تو لاٹری ہی نکل آئی ‘‘ حتمی فیصلہ کر لیا گیا ۔۔ کیا ہونے جا رہا ہے ؟ 

datetime 1  جولائی  2017 |

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی20 کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا بھی حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور 19جولائی کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں انہیں یہ منصب سونپ دیا جائے گا۔رواں سال دورہ ویسٹ انڈیز کے اختتام کے ساتھ سابق کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا لیکن بورڈ نے ابھی تک ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا تھا۔

ویسے تو سرفراز احمد کو ہی قیادت سونپے جانے کا امکان تھا تاہم چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی نے ان کی تقرری پر مہر ثبت کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اراکین 19جولائی کو ملاقات کریں گے جو ممکنہ طور پر موجودہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی زیر سربراہی آخری اجلاس ہو گا۔اگست میں چیئرمین پی سی بی کے عہدے کی مدت کے اختتام سے قبل ہی سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنا دیا جائے گا۔یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی پہلے ہی واضھ الفاظ میں بتا چکے ہیں کہ سرفراز ہی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے اور سابق عظیم کھلاڑی بھی انہیں ہی کپتان بنانے کے حامی ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…