منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے عبرت ناک شکست کے باوجود کوہلی نے حیرت انگیزریکارڈ بناڈالا

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان سے عبرت ناک شکست کے باوجود بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی اور اس حوالے سے انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ویرات کوہلی کے فالوورز کی تعداد 3 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے اور بھارت میں اب صرف وزیر اعظم نریندر مودی ہی کے فالوورز کی تعداد ان سے زیادہ یعنی 4 کروڑ ہے۔

فیس بک پر پسندیدگی کی اس دوڑ میں کوہلی نے معروف بالی ووڈ فنکاروں جیسے سلمان خان، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا اور معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔فیس بک پر کوہلی کا آفیشل صفحہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا صفحہ بھی بن چکا ہے اور اس فہرست میں کوہلی معروف فٹ بالرز کرسچیانو رونالڈو اور لیونل میسی کی صف میں کھڑے ہیں۔رواں ماہ کوہلی فوربز کی سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی جگہ بنا چکے ہیں اور اس ضمن میں وہ واحد بھارتی کھلاڑی ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…