اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک اکیس سالہ کرکٹر کو اس کے ساتھی کھلاڑیوں نے قتل کر دیا، قتل کی وجہ ساتھی کھلاڑیوں کی حسد بتائی جاتی ہے، یہ افسوس ناک واقعہ بھارت کے شہر کرناٹک میں پیش آیا، تفصیلات کے مطابق ایک 21 سالہ کرکٹر شبہام گوتھامین کو اس کے ساتھی کھلاڑیوں نے اس لیے قتل کر دیا کہ وہ فاسٹ باؤلنگ میں بہت اچھی کارکردگی دے رہا تھا۔ مقتول شبہام گوتھامین کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر کرناٹک سے تھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شبہام گوتھامین کے قتل میں اس کے
دو ساتھی کھلاڑی ملوث ہیں جن میں سے ایک کھلاڑی بھارتی سیاستدان کا بیٹا ہے۔ ان دونوں نے شبہام کو کھانے کے دوران قتل کیا اور اس کے بعد اسے ہسپتال بھی داخل کرا دیا تاکہ جرم پر پردہ ڈالا جا سکے اور کسی کو ان پر شک نہ گزرے۔ دوسری طرف بھارتی سیاستدان نے اپنے بیٹے کو بچانے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تبدیلیاں کرا دی ہیں۔ اس وقت ’’جسٹس فار شبہام‘‘ بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہے لیکن اس کے باوجود کسی بھی بھارتی ٹی وی چینل نے شبہام کے اندوہناک قتل کی خبر کو نشر نہیں کیا۔