ہفتہ‬‮ ، 25 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی 22 کروڑ انعامی رقم کا کیا بنے گا؟

datetime 30  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2017 کی فاتح قومی ٹیم نے جہاں اپنی بہترین کارکردگی سے لوگوں کے دل جیتے وہاں خطیر انعامی رقم بھی ہاتھ آئی ہے جو کہ آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ کی چیمپئن ٹیم کو بہ طور انعام دی جاتی ہے۔عمومی طور پرخیال کیا جاتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے پاس رکھتی ہے اور شاید انتظامی امور میں استعمال کیا جاتا ہے جب کہ کھلاڑی اس رقم سے محروم رہتے ہیں

تاہم یہ تاثر غلط فہمی یا ناقص معلومات پر مبنی ہے حقیقت حال اس کے برعکس ہے۔انعامی رقم 2.2 ملین ڈالر ہے :آئی سیی سی چیمپئنزٹرافی کی انعامی رقم لگ بھگ 2.2 ملین ڈالرز بنتی ہے جو کہ ایک باقاعدہ فارمولا کے تحت فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کے درمیان تقسیم کی جائے گی اس طرح یہ تاثر زائل ہوجانا چاہیئے کہ مکمل انعامی رقم یا اس میں کچھ حصہ پی سی بی اپنے پاس رکھتی ہے۔انعامی رقم کی تقسیم کا فارمولا :انعامی رقم کی تقسیم سے متعلق طے کیئے گئے فارمولے کے تحت 2.2 ملین ڈالرز انعامی 17 حصوں میں تقسیم کی جائے گی جس میں سے 16 کھلاڑیوں کو فی کس ایک حصہ دیا جائے گا یعنی فاتح ٹیم کے اسکواڈ میں 16 حصے آئے ہیں جس میں وہاب ریاض بھی شامل ہیں جنہیں زخمی ہونے کے بعد وطن واپس بلوالیا گیا تھا اور ان کی جگہ رومان رئیس ٹیم کا حصہ بنے تھے۔فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کے حصے میں آنے والی رقم :اس فارمولے کے 16 حصوں میں سے تحت ٹیم اسکواڈ کے سولہ کھلاڑیوں میں سے ہر ایک کھلاڑی کے حصے میں 1.294 لاکھ ڈالر آئیں گے جو کہ 12.9 ملین روپے بنتے ہیں جب کہ بقیہ ایک حصہ ٹیم منیجمنٹ میں برابر تقسیم کی جائے گی۔ٹیم اسٹاف میں سے 5 ممبران کو انعام رقم نہیں ملے گی :پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق

ٹیم اسٹاف میں 13 ممبران شامل ہیں جن میں پانچ ممبران کو انعامی رقم میں کوئی حصہ نہیں دیا جائے گا ان میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے دو ممبرز رضا راشد اور عون زیدی، سیکیورٹی ممبرز میجر اظہر عارف اور شاہد اسلم اور ٹیم منیجر طلعت علی شامل ہیں جنہیں انعامی رقم نہیں دی جائے گی۔ٹیم منیجمنٹ میں سے 7 ممبران کو انعامی رقم ملے گی :انعامی رقم کی تقسیم کے لیے ٹیم منیجمنٹ کے 13 ممبران میں سے 5 ممبران کو مستثنیٰ قرار دینے کے بعد

اب انعامی رقم کے لیے 7 ممبران حقدار ہوں گے یوں انعامی رقم حاصل کرنے والوں میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر، باؤلنگ کوچ اظہر محمود، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ اسٹیو رکسن، فزیو شین ہائیس، فٹنس ٹرینر گرانٹ لوڈین اور اینالسٹ محمد طلحہ شامل ہیں۔خیال رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی چیمپئن ٹرافی 2017 میں حصہ لینے پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایک لاکھ پچیس ہزار ڈالرز کی رقم موصول ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…