’’کہانی جہاں ختم ہوئی تھی وہیں سے شروع ہوگی‘‘ سری لنکن کرکٹ ٹیم کب دورہ پاکستان پر آ رہی ہے؟

30  جون‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے جب کہ ٹیم رواں سال نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے سرکاری نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن بورڈ کے عہدیداروں نے امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جب کہ سری لنکا کا دورہ پاکستان رواں سال نومبر یا دسمبر میں متوقع ہے اور آئی لینڈرز میزبان گرین شرٹس کے ساتھ لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے۔

پی سی بی عہدیدار نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد سے ثابت ہو چکا کہ پاکستان عالمی کھیلوں کیلیے سازگار ہے اور یہاں پر کسی قسم کے سکیورٹی مسائل نہیں ہیں جب کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی ایک نیک شگون ہے، اس کے علاوہ ستمبر میں ورلڈ الیون بھی پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے پلیئرز شامل ہوں گے۔اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور رواں سال پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں کامیابی سے انعقاد ہو چکا ہے جس میں کئی غیرملکی کرکٹرز بھی پاکستان میں ایکشن میں دکھائی دیے جب کہ سری لنکن بورڈ کی جانب سے فیصلہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…