جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

بڑی خوشخبری،اہم غیر ملکی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار، کب پاکستان آئے گی؟تفصیلات جاری

datetime 30  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اورسری لنکن ٹیم امسال نومبر یا دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکن بورڈ نے امن و امان کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور آئی لینڈرز میزبان گرین شرٹس کے ساتھ لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد سے ثابت ہو چکا کہ پاکستان علامی ایونٹس کے انعقاد کے لیے سازگار ہے اور یہاں پر کسی قسم کے سیکیورٹی مسائل نہیں ہیں جب کہ سری لنکن بورڈ کی جانب سے فیصلہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں مددگار ثابت ہوگا۔ حکام کے مطابق سری لنکن دورے کے علاوہ ستمبر میں ورلڈ الیون بھی پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے پلیئرز شامل ہوں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ رواں سال لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل فائنل میں کئی غیرملکی کرکٹرز بھی پاکستان میں ایکشن میں دکھائی دیے واضح رہے کہ 3 مارچ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملے کے بعد غیرملکی ٹیمیں پاکستان آنے سے انکار کر چکی ہیں۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…