زیورخ( آن لائن ) فیفا نے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے غیر قانونی طریقہ استعمال کرنے سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔ برطانوی شہزادے ولیمز اور سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا نام بھی کرپشن اسکینڈل میں سامنے آیاہے۔فیفا ایتھکس کمیٹی کے سابق سربراہ مائیکل گارشیا نے اپنی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سنہ 2018 اور 2022 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے حصول کے لیے برطانیہ اور جنوبی کوریا نے گٹھ جوڑ کیا
۔رپورٹ کے مطابق سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سازش میں ملوث نکلے۔ برطانوی شہزادہ ولیم بھی میزبانی کے حصول کے لیے سازش میں شریک تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ 2018 کی میزبانی کے لیے ڈیوڈ کیمرون نے جنوبی کوریا سے ووٹ مانگا اور بدلے میں ورلڈ کپ 2022 کے لیے جنوبی کوریا کو حمایت کا یقین دلایا تھا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فیفا کے ایک نمائندے کی ملکہ سے ملاقات کروانے کی بھی کوشش کی گئی تھی تاکہ میزبانی کے لیے مدد مل سکے۔دوسری جانب جنوبی کوریا نے الزام کو مسترد کردیا ہے۔۔