پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیمپئنز ٹرافی۔۔ پورے ٹورنامنٹ کا سب سے بہترین اور سنسنی خیز لمحہ کون سا تھا؟

datetime 25  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے لندن میں کھیلے گئے چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے بہترین لمحے کا اعلان کردیا اور یہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے فائنل میچ کا ایک سنسنی خیز لمحہ ہے جب محمد عامر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آئوٹ کیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کونسل کے آفیشلز نے باہمی ووٹنگ سے چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے بہترین لمحے کا انتخاب کیا اور وہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی جانب سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو آئوٹ کیے جانے کا لمحہ تھا۔

خیال رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 338 رنز بنائے تھے جبکہ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی تھی جب محمد عامر نے روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کردیا تھا۔ محمد عامر اپنا دوسرا اوور کرنے آئے تو ان کے سامنے بھارتی کپتان ویرات کوہلی موجود تھے۔ عامر نے اس موقع پر شاندار گیند کی جو ویرات کوہلی کے بلے سے لگنے کے بعد سلپ پر اظہر علی کے پاس گئی لیکن انہوں نے کیچ گرادیا۔اس موقع پر محمد عامر سمیت پاکستانی شائقین کو بھی شدید دھچکا لگا کیونکہ یہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کیچ تھا اور اس کی وجہ سے میچ کا نتیجہ پاکستان کے خلاف ہوسکتا تھا تاہم محمد عامر نے ہمت نہیں ہاری اور اگلی ہی گیند پر دوبارہ ویرات کوہلی کو پریشان کردیا، کوہلی نے اسٹروک کھیلا لیکن آف سائیڈ پر کھڑے شاداب خان نے اس بار کوئی غلطی نہیں کی اور کیچ کرلیا اور یہی میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔آئی سی سی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد عامر کی اسی گیند کی ویڈیو پوسٹ کی ہے اور اسے چیمپیئنز ٹرافی کا بہترین لمحہ قرار دیتے ہوئے محمد عامر کو مبارکباد بھی دی ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…