پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اب انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے دوران لڑائی کرنے والے کھلاڑیوں کو کیا سزا دی جا سکے گی؟

datetime 25  جون‬‮  2017 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے بین الاقوامی کرکٹ میں نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق اب امپائرز جھگڑنے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج سکیں گے جبکہ امپائر کے فیصلے پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہیں ہو گا۔آئی سی سی کی ورلڈ گورننگ باڈی کا سالانہ جنرل اجلاس انگلینڈ کے شہر لندن میں ہوا جہاں متعارف کرائے گئے نئے قوانین کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔ نئے قوانین میں ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی ڈی آر ایس کے نفاذ کی منظوری دے دی گئی ہے

جبکہ امپائرز کو یہ اختیار مل گیا ہے کہ وہ دوران میچ جھگڑنےوالے کھلاڑیوں کو میدان بدر کر سکیں گے تاہم دیگر واقعات پر موجودہ قوانین کے تحت ہی سزا دی جائے گی۔ٹیموں کے حق میں نئے قوانین میں جگہ رکھی گئی ہے جس کے تحت ایمپائر کی کال پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہیں ہو گا۔ٹی ٹوئنٹی سمیت تمام بین الاقوامی میچوں میں ڈی آر ایس کے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں 80 اوورز کے بعد نئے ریویو ملنا بند ہو جائیں گے۔آئی سی سی نے بلا اور گیند کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے بلے کے سائز کی حد مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ کرکٹ کے ترمیم شدہ قوانین میں رن آئوٹ کاقانون بھی شامل ہے اور اب بلے باز کی جانب سے ایک بار کریز کے پار بلا رکھنے یا جسم کا کوئی بھی حصہ پہنچنے کے بعد رن مکمل تصور کیا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…