پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

سرفرازاحمد کے بارے میں متنازعہ ریمارکس عامر سہیل سمیت نجی ٹی وی کو بھی بہت مہنگے پڑگئے،سزا سنادی گئی

datetime 24  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے قومی کرکٹ ٹیم کپتان سرفرازاحمد کے بارے میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم عامر سہیل کے غیرذمہ دارانہ بیان باز نشر کرنے پر نجی ٹی وی سماءنیوزسے معافی مانگنے کی ہدایت کردی ہے ۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی طرف سے جاری کر دہ نوٹس میں کہاگیاہے کہ سماءٹی وی چینل کی انتظامیہ کو پروگرام ”مشن اول“ جو کہ مورخہ 14 جون 2017ءکو نشر ہوا،

میں عامر سہیل کےکپتان سرفراز احمد کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان بازی پر چینل کو ناظرین اور کرکٹ ٹیم کے کپتان سے معذرت کی ہدایت کی ہےاورہدایت کی ہے کہ معذرت مورخہ 25 جون 2017ءکو نیوز بلیٹن کے دوران پرائم ٹائم پرنشر کیا جائے۔ مزید برآں چینل کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ معذرت پر مبنی تحریر بھی سکرین پر دکھائی جائے۔ واضح  رہے کہ پیمراکو پی سی بی کے ڈائریکٹر ایچ آر او ایڈمن بریگیڈئیر سجاد حمید کی جانب سے سماءٹی وی کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…