لندن (آئی این پی)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017کے لیے گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017کا میدان انگلینڈ میں سج گیاجس میں پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ویمنز ٹیم کے درمیان ہوگا۔ اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا نیا ڈوڈل جاری کردیا ہے۔
گوگل کے اس نئے ڈوڈل میں دو ٹیموں کو کرکٹ کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انگلینڈ اور ویلز میں منعقد ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، سائوتھ افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، سری لنکا کی ویمنز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیم کا مقابلہ 2جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔واضح رہے حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئن ٹرافی2017 کے فائنل میں بھارت کو شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی ہے۔