منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے معا فی ما نگ لی

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے بھارتی صدر نریندرا بٹرا نے پاکستان سے میچ میں بلو شرٹس کے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر بیان پر معذرت کرلی۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے چیف نریندرا بٹرا نے پی ایچ ایف کو معذرتی خط ارسال کردیا، انھوں نے18 جون کو ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستان سے میچ کے موقع پر بھارتی کھلاڑیوں کے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھنے کی حمایت کرتے

ہوئے سوشل میڈیا پر بیان داغا تھا، جس پر اب معذرت کی ہے۔پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی میں ملوث بھارت الٹا پاکستان پر آئے دن الزامات لگاتا رہتا ہے، اس کے کھلاڑیوں نے مقبوضہ کشمیر میں مبینہ ہلاک فوجیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے پٹیاں باندھ کر میچ کھیلا ، نریندرا بٹرا کے بیان سے سوشل میڈیا پر تنازع بڑھ گیا تھا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نام ارسال کردہ خط میں بٹرا نے کہا کہ میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان پر پی ایچ ایف سے انتہائی معذرت کرتا ہوں، مجھے غیرضروری بیان سے اجتناب برتناچاہیے تھا، میری بات سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی جس کا افسوس ہے۔بٹرا نے کہا کہ میرے بیان سے ورلڈ ہاکی فیڈریشن کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ میرے لیے بھی سبق ہے اور میں نے سمجھ لیاکہ میری بات سے بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچی اور ایف آئی ایچ بھی مشکل میں پڑگئی تھی، میں پی ایچ ایف کو یہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ مستقبل میں ایسا نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ نریندرا بٹرا کو نومبر2016 میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا صدر منتخب کیاگیا تھا، بھارت نے دہشت گردی کا ہوا کھڑا کرکے پاکستان سے کھیلوں کے روابط ختم کررکھے ہیں، کرکٹ کے بعد اب ہاکی کی باہمی سیریز بھی منعقد نہیں ہوپا رہی، بھارت آئندہ برس بھوبینشور میں ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا جس کیلیے پاکستان ٹیم نے تاحال کوالیفائی نہیں

کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری شبہاز سینئر نے اس کا بروقت نوٹس لیتے ہوئے انھیں باور کرایا تھا کہ بطور ورلڈ ہاکی چیف انھیں کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…