اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرکٹ کی بحالی ، آئی سی سی نے ورلڈ الیون ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے سالانہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے
انعقاد کیلئے ورلڈ الیون ٹیم کو پاکستان بھیجا جائے گا جو کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہو گا۔ آئی سی سی بورڈ کے مطابق پاکستان میں ورلڈ الیون ٹیم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلے جانیوالے میچز کو بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں کا درجہ دیا جائے گا۔ برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ الیون ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا مقصد سکیورٹی صورتحال کا اندازہ لگانا ہے ۔ کامیاب میچز کے انعقاد کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ سال پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ لاہور میں کامیابی سے کروا چکا ہے۔